گلاسگو (سپورٹس نیوز) دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ایک میل کی دوڑ میں طلائی تمغہ اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے سکاٹ لینڈ کے سٹار ایتھلیٹ جوش کیر نے شاندار کامیابی کے بعد مداحوں سے بھرپور انداز میں ملاقات کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔بی بی سی کے مطابق 28 سالہ رنر جوش کیرنے گلاسگو میں ہر مداح کے ساتھ سیلفی بنوائی، آٹوگراف دیے اور نوجوان ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی۔




