ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے پلان تیار کر لیا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا 5 شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا، کھلاڑیوں کی فٹنس، تیکنیکی مہارت، ذہنی مضبوطی اور رویے کا جائزہ لیا جائے گا۔غیر ملکی کوچز کھلاڑیوں کو 1 سے 5 تک نمبر دیں گے اور سلیکشن کیلئے 5 میں سے کم از کم 3 شعبوں میں 3 یا اس سے زائد نمبر لینا لازمی ہوں گیجی پی ایس ٹریکنگ اور ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے لیا جائے گا، مجوزہ سلیکشن کا معیار حتمی منظوری کے لئے سلیکشن کمیٹی اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیش کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں