وزیراعظم شہباز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات

لاہور (بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بارشوں اور سیلاب سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی مختلف تجاویز پر غور اور متاثرین کی امداد اور تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے کیلئے حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں