وزیراعلیٰ پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

لاہور(سپورٹس نیوز)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جن میں ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ترجمان کے مطابق پول میچز میں لاہور ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 19 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے شکست دیساہیوال ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو سخت مقابلے کے بعد 30 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے ہرایابہاولپور ڈویژن کو سخت مقابلے کے بعد 34 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے شکست دی۔ لاہور ڈویژن نے اپنے دوسرے میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کو 31 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے زیر کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں