فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرڈویژنل انتظامیہ شہر بھر سے غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے خاتمہ کے لئے سرگرم ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،کمشنر نے سٹی ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کو نشاندہی کے بعد کریک ڈائون کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ سائٹس ٹریفک کی بلاتعطل روانی میں بڑی رکاوٹ ہیں جن کا خاتمہ ازحد ضروری ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ کینال روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے 3 مقامات پر سروس روڈ سے جرسی بیرئر لگا دیئے گئے۔اجلاس میں کینال ایکسپریس وے پر بھی غیر ضروری ٹو ٹرنز/برجز بندکرنے کی پلاننگ کی گئی۔کمشنر نے شہرکے روڈز پرمزید ٹریفک مینجمنٹ کے لئے ٹریفک پولیس،ٹیپا،میونسپل کارپوریشن کوشہرکا مشترکہ وزٹ کرکے رپورٹ فراہم کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے شہر بھر کے ٹریفک سگنلز کے فعال ہونے پر بھی بریفنگ لی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ایک دوسرے اجلاس میں سمن آباد میں ڈویژنل ماڈل کالج کے قیام کے لئے پیشرفت کا جائزہ لیا اورڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر) ندیم ناصر کی طرف سے سمن آباد میں سرکاری عمارت میں ڈی ایم سی کے قیام کے لئے تکنیکی امور کی جانچ کے سلسلے میں ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن اور پرنسپل ڈی ایم سی مین کیمپس کو سکول کی عمارت وزٹ کرکے رپورٹ کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ سکول میں زیرتعلیم بچوں کو آڈاپ کرکے انہیں ایک سال فری تعلیم فراہم کریں گے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے آٹھ بازاروں کی خوبصورتی کے پلان سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ کچہری بازارمیں نیسپاک کی طرف سے ڈیزائننگ کا کام جلد شروع ہورہا ہے۔علاوہ ازیں ڈجکوٹ مین بازار کی ایک ہی تھیم پر ڈیزائننگ کی جائے گی۔کمشنر نے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی طرف سے شہر کی10 مرکزی شاہرات کی مرمت وبحالی کے کاموں پر بریفنگ بھی لی اور سڑکوں کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیااور بتایا کہ سرگودھا روڈز پر نئے پولز نصب کئے جارہے ہیں۔شہر بھر کی شاہرات پر7 ہزار سے زائد سٹریٹ لائٹس چالو ہیں جبکہ مزید2 ہزارلائٹس کو10 روز میں فعال کردیا جائے گا۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے”ہیلو فیصل آباد ” شکایت سیل کے قیام میں پیشرفت کے تحت شہر کو 15 زونز میں تقسیم کرکے ”ہیلو فیصل آباد میونسپل کارپوریشن موٹر بائیکس سکواڈ” تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا گیا کہ سکواڈ اپنے زونز میں تجاوزات،واسا ایشوز، سٹریٹ لائٹس،صفائی ستھرائی،ڈاگ کلنگ،وال چاکنگ کے خاتمہ،غیر قانونی پارکنگ،مسنگ مین ہولز،کروو سٹونز کی صورتحال کے بارے میں متعلقہ محکموں /شعبوں کو اطلاع کرکے گا۔ہیلو فیصل آباد کے تحت میونسپل کارپوریشن،واسا،پی ایچ اے،ایف ڈی اے،پنجاب فوڈ اتھارٹی،تحفظ ماحول،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں فوری ردعمل کا مظاہرہ کرکے میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔کمشنر نے موٹر بائیکس کی خریداری اور ہیلو فیصل آباد سیل کے قیام کے لئے جاری اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ واسا فیصل آباد نے جڑانوالہ روڈ،کچہری روڈ،اقبال سٹیڈیم میں سائیڈ واکس ڈرینز کو کورڈ کرنے کا کام مکمل کرلیا جبکہ دوسرے مرحلہ میں دیگر شاہرات پر ورکنگ جاری ہے۔علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن نے ملت روڈ اور سرگودھا روڈ پر ورکنگ مکمل کرکے شیڈول کے تحت دیگر روڈز پران کورڈروڈ سائیڈ ڈرینز کوکورکرنے کے لئے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔




