سرگودھا (بیوروچیف )اسسٹنٹ کمشنر سرگود ھا شیریں گل نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی سختی سے لاگو کر دی۔عرصہ دراز سے رکے کام اور عوامی مسائل خوش اسلوبی سے حل ہونے لگے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مشکلات میں نمایاں کمی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا نے جب سے چارج سنبھالا ہے دفتر میں انے والے سائلین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انکے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں۔ میڈم شیریں گل کا کہنا ہے میری کوشش ہے صحافیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا اور وزیراعلی کی اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور ہر انے والے سائل کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔ شہر میں چینی بحران سے نمٹنے میں اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا کردار مثالی ہے انہوں نے اپنی نگرانی میں ناجائز منافع خوروں اور چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے تاجروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اور سرکاری ریٹ کے مطابق آٹا اور چینی کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے سیاسی سماجی حلقوں نے میڈم شیریں گل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور حکومت وقت سے گزارش کی ہے کہ وہ اس قسم کے ایماندار اور ذمہ دار افسران محکمہ کے دوسرے شعبوں میں بھی تعینات کریں۔




