لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے صبا حمید کو29سال بعد طلاق دینے پر خاموشی توڑ دی۔وسیم عباس اور صبا حمید کا شمار شوبز مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے اور دونوں اپنی صلاحیتوں اور انداز کی وجہ سے جانے جاتے تھے لیکن اداکار نے اب تصدیق کی ہے کہ وہ اب حقیقی زندگی میں برسوں سے ایک ساتھ نہیں ہیں۔انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ صبا حمید سے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کچھ واضح بیانات دیے ہیں۔وسیم عباس نے بتایا کہ صبا حمید کے ساتھ ان کی دوسری شادی29سال تک چلی اور وہ پہلے ہی14سال سے الگ رہ رہے تھے




