ووٹ ڈالنا ہر شہری کا آئینی حق اور قومی فریضہ ہے

سرگودہا (بیوروچیف)ضلعی الیکشن کمشنر سرگودہا امتیاز احمد کی زیر نگرانی محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی ادارے صنعت زار میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار کا مقصد ووٹنگ کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔ خاص طورپر خواتین ووٹرز میں ووٹ کی اہمیت کے بارے آگاہی پیدا کرنا تھی کیونکہ ملک کی تقریبا نصف آبادی کی نمائندگی خواتین کرتی ہیں۔ تقریب میں خواتین کی بھر پور شرکت دیکھنے میں آئی جنہو ں نے انتخابی عمل کو بہتر کرنے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ضلعی الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے اس بات پر زور دیا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا آئینی حق اور قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس عزم کااعادہ کیاکہ خاص طورپر پسماندہ کمیونٹیز کے لوگوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہو ں نے کہاکہ سرگودہا سمیت پورے پاکستان میں خصوصی اقدامات اور پائلٹ پراجیکٹس پر عمل د ر آ مد کیاجارہاہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ 18سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام اہل شہری اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کیلئے آسانی سے اندراج کر سکیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر نے خواتین پر خاص طور پر زورد یاکہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں اور قومی ترقی او رسماجی ترقی کیلئے پرعزم امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے درست انتخاب کریں۔انہوں نے ووٹرز کو تمام ضرو ری مدد فراہم کر کے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں