اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے وویمن باکسنگ کے فروغ اور ترقی کیلئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر)ناصرٹنگ کے مطابق پاک آرمی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے وویمن باکسنگ کی پرموشن اور باصلاحیت خواتین باکسرز کی ٹریننگ سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں مواقع فراہم کرنے کیلے مزید اقدامات کے جاینگے ۔۔کرنل ناصرٹنگ نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قومی ویمن باکسنگ چیمپئن شپ اور انٹر یونیورسٹی ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کو مواقع ملے۔




