دبئی (سپورٹس نیوز) چیئرمین اے سی سی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ کا ردعمل سامنے آگیا۔ ویمنز ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کرکے ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست کی نذر کر دیا۔دبئی میں ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ فائنل کے انعامات دینے کی تقریب ہوئی جس میں اے سی سی کے صدر محسن نقوی اسٹیج پر موجود تھے تاہم بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم کے باہر دائرہ بناکر موجود رہی اور گرائونڈ میں نہیں آئی جس کے باعث بھارتی ٹیم کے بغیر ہی تقریب مکمل ہوئی اور بھارتی ویمنز ٹیم نے ٹرافی وصول نہیں کی جس پر ٹرافی اے سی سی نے رکھ لی۔چیئرمین اے سی سی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ویمنز ٹیم کے کوچ امول مزومدار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے




