ٹرانسفارمر دھماکہ میں مرنیوالوں کی تعداد3ہوگئی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ٹرانسفارمر دھماکہ میں جھلسنے والا 1اور زخمی دم توڑ گیا ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئیں،12 دن قبل جامع مسجد بازار میں نیشنل بنک کے باہر لگا ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تھا جس سے 7افراد جھلس گئے تھے جنکوفیصل آباد برن یونٹ منتقل کیا گیا ٹرانسفارمر دھماکہ میں جھلسنے والا 1اور شخص رمضان عرف کاکا ساکن 234گ ب بھی دم توڑ گیا ہے۔ٹرانسفارمر دھماکہ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو چکی ہے جاں بحق ہونیوالے شخص کی نماز جنازہ آبائی گاں میں ادا کر دی’12 دن قبل نیشنل بنک کے باہر لگا ٹرانسفارمر لیکج اور مبینہ طور پر اوور لوڈنگ کے باعث زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تھا وقوعہ سے قبل فیسکو حکام نے ایک دن قبل پرائیویٹ شخص سے ٹرانسفارمر کو دوبارہ مرمت کرکے نصب کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں