ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کا رہائشی علی اپنی اہلیہ سمرین بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 96 گ ب پل کے قریب پہنچا تو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ وہاں پر موجود افراد نے مضروبان کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر سمرین بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ جبکہ دوسرا حادثہ تھانہ باہلک کے علاقہ ماڑی پتن کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار ذوالفقار مسیح زندگی کی بازی ہار گیا۔ حادثات کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں