ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت4افراد زندگی کی بازی ہارگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت4افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں،241ر۔ب چنچل والا کا 50سالہ عرفان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ جھنگ روڈ پر ساتواں میل کے قریب پہنچا تو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار ٹکرایا تو ٹریکٹر ٹرالی سوار 55سالہ یوسف سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جھٹکا لگنے سے زمین پر گرا تو موٹر سائیکل سوار عرفان بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی تلے آ گیا ، ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو دونوں دم توڑ چکے تھے جبکہ ماموں کانجن کے علاقہ 497گ ب کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے 60سالہ محمد جامی کو کچل دیا، علاوہ ازیں تاندلیانوالہ کے علاقہ416گ ب میں ٹریکٹر ٹرالی نے 35سالہ جنت بی بی کو روند ڈالا، جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں