ٹرین حادثے کا شکار،2مسافر لقمہ اجل بن گئے،20زخمی

لودھراں (نامہ نگار) پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں2مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں اور پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈان ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو چکی ہے جس سے دیگرٹرینوں کے شیڈول بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں