ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آنیوالی4سالہ بچی جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکرگلی میں کھیلتی چارسالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر334ج ب کے محمد وقاص کی چار سالہ بیٹی زینب فاطمہ گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران گلی سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکرموقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کررورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہورمنتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جس کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں