ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی ہدایت پر 5 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق 5 محرم کو ضلع میں مجموعی طور پر 30 جلوس اور 61 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، جن کی سیکیورٹی کے لیے 1070 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ حساسیت کے اعتبار سے 1 جلوس کو کیٹگری اے اور 29 کو کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ مجالس میں 4 کیٹگری اے، 1 کیٹگری بی اور 56 کیٹگری سی کی ہیں۔ضلع کے مختلف سرکلز میں محرم الحرام کے پروگرامز کی تفصیل کچھ یوں ہے: سرکل ٹوبہ میں 3 جلوس اور 14 مجالس ہوں گی جن میں تھانہ سٹی ٹوبہ کے تحت 1 جلوس اور 5 مجالس، تھانہ صدر میں 2 مجالس، تھانہ رجانہ میں 1 جلوس اور 4 مجالس جبکہ چٹیانہ میں 1 جلوس اور 3 مجالس شامل ہیں۔ سرکل کمالیہ میں 19 جلوس اور 13 مجالس ہوں گی جن میں تھانہ سٹی کمالیہ میں 13 جلوس اور 6 مجالس، تھانہ صدر کمالیہ میں 4 جلوس اور 2 مجالس، جبکہ تھانہ بھسی میں 2 جلوس اور 5 مجالس شامل ہیں۔ سرکل پیرمحل میں 2 جلوس اور 15 مجالس ہوں گی جن میں 2 جلوس اور 4 مجالس تھانہ پیرمحل جبکہ 11 مجالس تھانہ اروتی کے زیر انتظام ہوں گی۔




