ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) لنڈو اڈہ، سونیری بنگلہ کے مقام پر موٹر سائیکل اور اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 27سالہ شکیلہ بی بی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کے شوہر اور معصوم بچہ محفوظ رہیایک لمحے کی حادثاتی غفلت نے ہنستے بستے گھرانے کو غم میں ڈبو دیا اور ایک خاندان کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ریسکیو 1122کے مطابق شکیلہ بی بی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے ٹریکٹر ٹرالی کو غلط سمت سے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، اسی دوران موٹر سائیکل کا ٹائر پھسل گیا اور خاتون ٹرالی کے ٹائر تلے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ چک نمبر 402 ج ب کے قریب موٹر سائیکل اور سامنے سے آنیوالے مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔حادثے نے ایک بار پھر تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کو لاحق خطرات کی جانب توجہ مبذول کرا دی حادثے میں زخمی ہو نیوالو ں کی شناخت 22 سالہ قمر حیات ولد محمد شریف اور 22سالہ بلال ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی جن کا تعلق چک نمبر 402ج ب سے ہے زخمیو ں کے مطابق حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیاشہریوں سے اپیل: خدارا سڑک پر احتیاط کریں، رفتار کم رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں چند لمحوں کی غفلت کسی ماں کی گود اجاڑ سکتی ہے اور کسی خاندان کی خوشیاں چھین سکتی ہے۔




