ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ کے نواحی علاقے چک نمبر 321 گ ب روڈ پر ایک افسوسناک حادثے میں نوجوان ہیلپر جاں بحق ہو گیا۔ ایک ٹرک جو تلہ گنگ سے لوڈنگ کے بعد پیرمحل پہنچا تھا کو موڑنے کے دوران ہیلپر پیچھے سے ڈائریکشن دے رہا تھا اس دوران وہ اچانک گاڑی کے پیچھے والے ٹائر کے نیچے آگیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت عبیداللہ ولد ممتاز حسین، عمر 19 سال سکنہ سنگولا ضلع تلہ گنگ کے طور پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسے سر کی شدید چوٹ آئی تھی ۔




