ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں ٹیموں کو ریکوری کیلئے زیادہ وقت ملنا چاہیے

اٹلانٹا (سپورٹس نیوز) ارجنٹائن کے ہیڈ کوچ لیونل سکالونی نے ورلڈ کپ 2026کے ناک آئوٹ مرحلے میں آرام کے کم وقت اور سخت شیڈول پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں ٹیموں کو ریکوری کے لئے زیادہ وقت ملنا چاہیے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو فائنل تک پہنچنے کے لئے 17 دنوں میں 5 میچز کھیلنے کا چیلنج درپیش ہے، جس سے 39 سالہ سٹار کھلاڑی لیونل میسی پر کارکردگی برقرار رکھنے کا اضافی دبا بڑھ گیا ہے۔لیونل میسی اب تک ٹورنامنٹ کے 4 میچوں میں 7 گول سکور کر چکے ہیں، تاہم کیپ ورڈی کے خلاف رائونڈ آف 32 کے میچ میں ارجنٹائن کو ایکسٹرا ٹائم تک جانا پڑا تھا، جہاں میامی کی شدید گرمی میں 120 منٹ کھیلنے کی وجہ سے کئی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں