ٹول ٹیکس پر جھگڑا،تشدد سے بس ڈرائیور جاں بحق

قصور (نامہ نگار) قصور میں ٹول ٹیکس پر 250روپے کی پرچی کے معاملے پر جھگڑے میں غنڈہ گردی کر کے نوجوانوں نے تشدد کرتے ہوئے بس ڈرائیور کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بیمار والد کی تیمارداری کیلئے جانے والے خلیل احمد کو ٹول پلازہ پر روکا گیا، ٹول فیس کم دینے پر ڈنڈوں سے تشدد کیا جس کے باعث خلیل احمد موقع پر دم توڑ گیا۔مقتول خلیل احمد کے بھائی نے پولیس کو مقدمے کیلئے درخواست دیدی ہے ، اہل علاقہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جارہاہے جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں