کراچی (سپورٹس نیوز)عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ ٹیبل ٹینس اسٹار نازو شکور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے آغاز کے موقع پر انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کیساتھ ایک لاکھ روپے بطور انعام دیے گئے۔آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ تین لاکھ روپے انعامی رقم کی حامل کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 24 اپریل تک جاری رہے گی۔




