لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے۔ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے سعود شکیل 15 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 18ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر آگئے۔




