ٹیسٹ میں ناکام سلمان علی آغا نے ڈومیسٹک میں ٹڑپل سنچری بنا دی

لاہور (سپورٹس نیوز) ٹیسٹ میں ناکامی پر ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے سلمان علی آغا نے ڈومیسٹک میں شاندار واپسی کی ہے۔سلمان آغا نے فرسٹ کلاس میں کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے ٹیم مارخور کے خلاف بیالیس چوکوں اور چھے چھکوں سے سجی اننگز کھیلی۔سلمان آغا ڈومیسٹک میں یہ کارنامہ انجام دینے والے اٹھارہ ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں ناقص کارکردگی پر سلمان علی آغا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کیے گئے اور انہیں وطن واپس جانا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں