لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بخار میں مبتلا ہو گئے۔ لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے بدترین شکست اور کرکٹ بورڈ کے بڑے اور اچانک فیصلوں کے بعد لندن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں سناٹا اور انتہائی دبا کی کیفیت ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو لارڈز ٹیسٹ میں 8 اور 6 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ٹیم کی شکست اور ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کے وطن واپس بھیجے جانے پر خاصے دبائو میں ہیں اور اطلاعات کے مطابق شدید بخار میں مبتلا ہیں ۔بابر اعظم کی طبعیت کے حوالے سے جب ٹیم کے میڈیا مینجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے




