نیویارک(شوبز نیوز)امریکی پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال کھلاڑی ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ سے وابستہ پبلسسٹ ٹری پین نے تصدیق کی ہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی گزشتہ روز نیویارک میں ہوئی، اسی دوران میڈیسن اسکوائر گارڈن پر جسٹ اینڈ ٹی میریڈ (JUST & T MARRIED) کے الفاظ بھی روشن کیے گئے، جو مبینہ طور پر ٹیلر اور ٹریوس کے ناموں کی طرف اشارہ تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہ اس شاندار تقریب میں ہالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوروزہ تقریبات کا آغاز جمعرات کو ایک نسبتاً محدود تقریب سے ہوا، جس میں تقریباً 100مہمانوں نے شرکت کی۔




