ٹیلی کام سروسز میں تعطل کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

لاہور(بیوروچیف)پی ٹی اے نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے ٹیلی کام سروسز میں تعطل کیلئے سفارشات تیار کرلیں۔ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اورمہنگی پیٹرولیم مصنوعات کے باعث ٹیلی کام سروسز میں تعطل کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا،پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی سمیت اسٹیک ہولڈرزکو اہم سفارشات پیش کردیں۔پی ٹی اے نے ٹیلی کام انفرااسٹرکچرکو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دینے کرنے کی سفارش کی،موقف اختیارکیا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے دوران صرف بیک اپ سسٹمز پر انحصارممکن نہیں،ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کے ڈیزل اور دیگر بیک اپ ذرائع جلد ختم ہو جاتے ہیں۔بہترٹیلی کام سروسز کیلئے صنعتی سطح پرہم آہنگی اورحکومتی تعاون ضروری ہے،ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ذریعے ایکسپریس فیڈرزکی فراہمی یقینی بنائی جائے،بجلی کمپنیوں کواہم سائٹس کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی درخواست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں