ٹیکس پالیسی پر عملدرآمدکیلئے ایف بی آرکا اہم اقدام

اسلام آباد(بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے اسٹریٹجک اقدامات کی نگرانی، اداروں سے رابطہ کاری اور ٹیکس پالیسی و اقدامات پر عمل درآمد کے لیے میڈیا کوآرڈینیشن یونٹ (ایم سی یو)قائم کیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آرکی منظوری سے قائم کردہ یونٹ کا مقصد محکمہ کے تشخص کو بہتر بنانا، ٹیکس دہندگان کے لیے سہولیات کو اجاگر کرنا اور میڈیا سے متعلق امور کو منظم انداز میں چلانا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل (ٹی پی ایس) یونٹ کے سربراہ اور کوآرڈینٹر ہوں گے ، جبکہ سیکرٹری (میڈیا) کو اس یونٹ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ میڈیا کوآرڈینیشن یونٹ میں ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز (کسٹمز) عرفان جاوید، ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز (کسٹمز) ڈاکٹر مصباح کھٹانہ اور چیف ریفارمز اینڈ آٹومیشن (کسٹمز) شارلا اشفاق خان بطور ایکس آفیشو ممبر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں