پارٹنر شپ کا جھانسہ دیکر فیکٹر ی مالک نے شہری سے9کروڑ 80لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پارٹنر شپ کا جھانسہ دیکر فیکٹری مالک نے شہری سے 9کروڑ 80لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی’ پارٹنرشپ دی نہ ہی رقم واپس کی’ رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب کے شبیر حسین نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار این کیو ٹیکسٹائل کے مالک رانا قمر الزمان نے فیکٹری میں پارٹنرشپ کی ڈیل کرتے ہوئے ایک سال قبل 16مئی 2025ء کو 9کروڑ اور 80لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں حسب معاہدہ فیکٹری میں حصہ دار نہ بنایا تو ملزم قمر الزمان نے لیت ولعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا جس پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو بدلے میں چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش نہ ہو سکا، جس پر ڈجکوٹ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں