فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او ڈجکوٹ نے زرعی پانی کے تنازعہ پر دو افراد کو قتل اور دو کو زخمی کرنیوالے اشتہاری ملزم کو دوسال بعد گرفتار کر لیا۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 277ر۔ب میں 4جولائی 2024ء کو ملزمان الیاس وغیرہ نے زرعی پانی کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے مخالفین عبدالرئوف اور حماد کو قتل اور دو افراد عثمان اور غفار کو زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے، تاہم ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ محمد سلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو سال سے روپوش رہنے والے اشتہاری ملزم الیاس کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی او تنویر حسین نے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کوشاباش دی ہے۔




