گوجرہ(نامہ نگار)نہری موگے توڑ کرپانی چوری کر نیوالے قانون کی گرفت میں آگئے ۔ تھانہ صدرپولیس گوجرہ نے ایس ڈی اوز کینال گوجرہ کی درخواست پرچک نمبر355ج ب کے محمد خالد وغیرہ ،422ج ب کے محمد اکرام اور421ج ب کے سجاد حسین اور 423ج ب کے آصف وغیرہ کے خلاف مختلف مقامات سے سرکاری موگے توڑ کر پانی چوری کر نے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔




