اسلام آباد (سپورٹس نیوز) آل پاکستان پاور لفٹنگ ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 میں پاکستان پولیس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19 گولڈ، 3 سلور اور ایک برونز میڈل اپنے نام کر لیا۔چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جبکہ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیرمیں سخت مقابلے ہوئے۔




