پاور لومز فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر واقع اتحاد مل کے قریب محلہ چنیوٹیاں میں پاور لومز فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ، ریسکیو1122 فائر فائٹر عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ چنیوٹیاں میں واقع پاور لومز فیکٹری کے گودام میںسامان ومشینری پڑی تھی، جس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھواں کے بادل آسمان پر دیکھتے ہوئے اہل علاقہ ریسکیو1122 کی اطلاع کی تو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، اس دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں