لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے کائونٹی چیمپیئن شپ کی ٹیم لنکا شائر سے معاہدہ کرلیا ہے۔لنکا شائر نے 2026 کی کائونٹی چیمپیئن شپ کے بقیہ سیزن کے لیے نعمان علی کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جہاں وہ اگست اور ستمبر میں ٹیم کے آخری 6 فرسٹ کلاس میچز میں نمائندگی کریں گے۔39 سالہ نعمان علی کی جانب سے لنکا شائر کے لیے پہلا میچ نارتھمپٹن شائر کے خلاف 20 اگست کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلنے کا امکان ہے۔نعمان علی پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں اور 2021 میں ڈیبیو کے بعد 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں اوسط تقریباً 25 رنز فی وکٹ رہی ہے۔بائیں ہاتھ کے اسپنر نے حالیہ برسوں میں پاکستان کے نمایاں ریڈ بال بولرز میں جگہ بنائی۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 46 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بنے۔




