پاکستانی طلبہ نے سٹیلائٹ ٹول جیو جیما گوگل مقابلہ جیت لیا

اسلام آباد ( بیو رو چیف )اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبہ کی محنت رنگ لے آئی، جب ان کا تیار کردہ سیٹلائٹ امیجری ٹول جیو جیما گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے ہونیوالے ایشیا پیسیفک سلوشن چیلنج میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن پر آ گیا۔رپورٹ مطابق سال 2024ء میں احمد اقبال اورہنزلہ بن یونس، جو اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی میں اسپیس سائنسز کی تعلیم حاصل کر رہے تھے، ان کو اپنی بیچلر ڈگری کے حصول کے لیے فائنل ایئر پروجیکٹ جمع کرانا تھا۔ان کے سامنے دو راستے تھے یا تو وہ اس پروجیکٹ کو صرف ڈگری مکمل کرنے کی ایک رسمی شرط سمجھ کر مکمل کرتے یا پھر اسے کچھ ایسا بناتے جو گوگل جیسے بڑے ادارے کی توجہ حاصل کر سکے۔انہوں نے دوسرے راستے کا انتخاب کیا، جس کے نتیجے میں جیو جیما کا قیام عمل میں آیا، ایک اوپن سورس لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم)جو گوگل ارتھ انجن کے ساتھ منسلک ہے اور جو بغیر طویل کوڈز کے اسپیشل ڈیٹا اور سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔گزشتہ ہفتے، جیو جیما نے ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی)سلوشن چیلنج میں بہترین اے آئی استعمال کی مثال کا ایوارڈ جیتا، جو گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے مانیلا میں مشترکہ طور پر منعقد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں