لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم سائیکو کے پروڈیوسر سلمان بٹ نے کہا ہے کہ یہ فلم ایک اچھوتے موضوع پر بنائی گئی ہے اور زندگی کی حقیقت کو ایک نئے انداز میں دکھایا گیا ہے۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائیکو فلم بینوں کو پسند آئے گی، فلم روایت سے ہٹ کر ہے اور اس کے ٹریلر کو اوورسیز میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔




