پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کاIQاسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا انٹرویو نشرہونے کے بعد برطانوی میڈیا میں بھی پاکستانی بچی کے کارنامے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔برٹش میڈیا نے ماہ نور چیمہ کے آئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار دے دیا ہے۔اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے اور میں ابھی طالبہ ہوں ۔ماہ نور چیمہ بتاتی ہیں کہ میں ایک وقت میں ایک ہی مضمون پر پوری توجہ دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی حوصلہ افزائی کی جو بڑا اعزاز ہے، ،دنیا بھر سے لوگ مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای اور او لیول کے بعد اے لیول میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ماہ نورچیمہ نے اے لیول کے امتحان 24اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں