لندن (سپورٹس نیوز) پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی پلیئر مریم محمود ریکسہم ایف سی ویمن کی انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔برطانوی فٹ بال کلب کے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر پاکستان مینز ٹیم کے عمر نواز کا نام بھی شامل ہے۔پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ریکسہم ایف سی نے مریم محمود کو انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اعزاز دے دیا۔مریم محمود کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر بہت خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے، پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کا سفر ناقابل یقین ہے۔




