موہالی (سپورٹس نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم رواں سال بھارتی پنجاب میں ہونے والی مردوں کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلی نے موہالی میں ٹورنامنٹ کے شیڈول اور انتظامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت ایشیا کی چھ بڑی ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہوں گی، ان کے مطابق ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے5نومبر تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے میچز جالندھر میں جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل موہالی میں کھیلے جائیں گے، پاکستان، بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا ایونٹ میں شریک ہوں گے۔




