پاکستانی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بڑا دھچکا۔ کے آر ایل نے ٹیم ختم کر دی

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستانی ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے ڈھانچے سے ایک اینٹ اور نکل گئی، کے آر ایل نے ٹیم ختم کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے سالانہ فیس مقرر کئے جانے کے بعد ملک کی مشہور ٹیم خان ریسرچ لیبارٹری نے اپنی کرکٹ ٹیم کو مالی مسائل کی وجہ سے بند اور تمام کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز بڑی پیش رفت اس وقت ہوئی ایسے میں جب کے آرایل نے مالی مسائل کی وجہ سے اپنی کرکٹ ٹیم بند اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے دستبردار ہونے کے حوالے سے کھلاڑیوں کو مطلع کر دیا۔کے آر ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا مگر پی سی بی کی انٹری فیس میں غیر معمولی اضافے سے مالی چیلنجز بڑھ گئے تھے، اس لیے اس سیزن میں شرکت جاری رکھنا ممکن نہیں تھا، حکام پی سی بی کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے پیر کو باضابطہ طور پر لکھیں گے، کے آر ایل کا اپنا کرکٹ گرائونڈ بھی ہے۔ٹیم مینیجر رضوان آصف نے کہا کہ ہم نے ابھی صرف کھلاڑیوں کو آگاہ کیا ہے جن کھلاڑیوں کو دیگر ڈیپارٹمنٹ سے آفرز موصول ہو چکی ہیں وہ مکمل طور پر آزاد ہیں، جن کھلاڑیوں کے پاس کوئی آفر نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں