لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکارہ اور پاکستان آئیڈل کی جج زیب بنگش نے تصدیق کی ہے کہ مقبول میوزک ریئلٹی شو جلد دوبارہ نشر کیا جائے گا۔زیب بنگش نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شو کے سیٹ کی تصاویر کا ایک کولاج اور میک اپ روم کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے پاکستان آئیڈل کے بلبل واپس آ گئے ہیں اور ہم بھی جلد واپس آ رہے ہیں۔انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اتنا پیار دینے اور یاد رکھنے کا بہت شکریہ۔ ہم نے بھی آپ سب کو بہت یاد کیا۔




