لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان انڈر19ٹیم کے15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔پاکستان انڈر19ٹیم کا دورہ انگلینڈ 2 ستمبر سے شروع ہوگا، جہاں قومی جونیئر ٹیم ارنڈیل کاسل کرکٹ گراونڈ میں واحد یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جبکہ دورے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 یوتھ ون ڈے میچز بھی شامل ہیں۔دائیں ہاتھ کے بیٹر فرحان یوسف کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، فرحان یوسف نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کو اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جتوانے میں قیادت کی تھی۔سکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز محمد صیام، عبدالصبحان، رضوان اللہ اور عمر زیب شامل ہیں جبکہ اسپن کے شعبے میں محمد حذیفہ اور نقاب شفیق کا شامل کیا گیا ہے۔آل رائونڈرز میں علیان سلمان، احمد حسین، جہانگیر بلال اور حایم خان شامل ہیں۔ حمزہ ظہور اور عبدالقادر کو بطور وکٹ کیپر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔




