پاکستان اور بھارت کے لیجنڈز کا ٹاکرا دبئی میں 3 اکتوبر کو ہو گا

دبئی (سپورٹس نیوز) دبئی، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا ایڈیشن 3 سے 18 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر کے سابق نامور کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھی شامل ہوگئی ہے، جس کے باعث ٹورنامنٹ میں مقابلے مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔پاکستان ٹیم کی نمائندگی سابق اسٹارآل رائونڈرشاہد آفریدی کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں