لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ایک روزہ ٹرائی سیریز کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سہ ملکی سیریز کے لیے شائقین نجی کوریئر سینٹر سے 1 شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جبکہ پاکستان کے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے رکھی گئی ہے۔اس کے علاوہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ تین ملکوں کے درمیان ایک روزہ سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔راولپنڈی میں سیریز کے ابتدائی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 25 تا 31 اکتوبر فائنل سمیت 4 مقابلے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔




