پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کی فیفا صدر سے ملاقات

ٹوکیو(سپورٹس نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کرکے نیک خواہشات ظاہر کیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات ٹوکیو میں اے ایف سی کی غیر معمولی کانگریس کے بعد ہوئی۔پی ایف ایف صدر محسن گیلانی نے فیفا کی صدارت کے لیے ایک اور مدت کے خواہشمند جیانی انفینٹینو کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کا دوران ملاقات کہنا تھا کہ پی ایف ایف ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے موقف سے مکمل اتفاق رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی فٹبال میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے اے ایف سی کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں