پاکستان میں خواتین ہاکی کی بحالی کیلئے نئی امید

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان میں خواتین ہاکی کی بحالی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی حالیہ کوششوں نے نئی امید پیدا کر دی ہے۔چند ہفتوں کے دوران ناصرف ملک بھر سے سیکڑوں کھلاڑیوں کو قومی سطح پر کھیلنے کا موقع ملا بلکہ منتخب ٹیم نے بین الاقوامی ایونٹ میں بھی شرکت کی۔اس سلسلے کا آغاز اسلام آباد میں 2 سے 10 جولائی تک منعقد ہونے والی نیشنل انڈر 21 گرلز ہاکی چیمپئن شپ سے ہوا۔ ابتدا میں صرف 5 سے 6 ٹیموں کی شرکت متوقع تھی، تاہم ملک بھر سے غیر معمولی دلچسپی کے باعث 16 ٹیموں اور 300 سے زائد کھلاڑیوں نے ایونٹ میں حصہ لیا۔اس ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بلوچستان سمیت مختلف علاقوں اور مقامی ہاکی اکیڈمیوں کی کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کو عمان میں ہونے والی اے ایچ ایف انڈر 18 اور انڈر 21 فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کی دعوت بھی موصول ہوئی، تاہم قومی ٹیم کی تشکیل کے بعد ایک بڑا چیلنج سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں