پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق سیریز 18اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں ہوگا، جہاں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو میچز کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز شیڈول کیے گئے ہیں، سہ ملکی سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھنے کی تجویز ہے۔سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی تاہم، شیڈول کو تمام متعلقہ کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں