اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز سیلابی خطرات میں اضافے کا باعث ہیں۔پیر کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام آبی و زمینی خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے ووسرے پاک چین سمپوزیم کا آغاز ہو گیاہے،دوسرا پاک چین سمپوزیم 18تا19مئی تک این ڈی ایم اے ہیڈ کواٹرزمیں جاری رہے گا۔سمپوزیم میں دونوں ممالک کے ماہرین ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی تحقیق اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔




