پاکستان نے طویل عرصے بعد ورلڈ کپ میں بہتر کھیل پیش کیا’ پی ایچ ایف

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم نے طویل عرصے کے بعد نہ صرف ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ ایونٹ میں پہلے سے کہیں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔پا کستان نے ساتھ افریقہ اور جاپان کو شکست دی، جبکہ ویلز کے خلاف میچ ڈرا رہا، مجموعی طور پر بین الاقوامی سطح پر ٹیم میں زبردست پیش رفت، مسابقتی صلاحیت اور لڑنے کا جذبہ دیکھا گیا۔ہمیں اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ ٹیم میں اب بھی کچھ خامیاں موجود ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایشین گیمز کی تیاریوں کے پیش نظر آنے والے مہینوں میں ان خامیوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دور کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں