پاکستان نے ویمنز جونیئر ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 14 سال کے طویل عرصے بعد ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔اس بات کی باقاعدہ تصدیق ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ارسال کردہ ایک رسمی خط کے ذریعے کی ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر فومیو اوگورا کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی خط میں بتایا گیا ہے کہ قومی جونیئر ویمنز ٹیم نے یہ تاریخی کامیابی ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی اور بہترین حتمی رینکنگ کی بنیاد پر حاصل کی ہے۔اس شاندار کامیابی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے ٹیم کی کھلاڑیوں، آفیشلز اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں