پاکستان وائٹ بال ٹیم درست سمت میں گامزن ہے’ مائیک ہیسن

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، تاہم عالمی معیار کی ٹیم بننے کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں کو سمجھناہوگااوربدلتے ہوئے کھیل کیمطابق اپنی حکمت عملی اپنانا ہو گی، بڑے میچز میں بہتر فیصلے کرنا ہی سب سے بڑی آزمائش ہے، کیونکہ اہم مواقع پر درست فیصلہ ہی کامیابی اور ناکامی میں فرق پیدا کرتا ہے۔ ہیڈکوچ کاکہنا تھاکہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں صرف تجربہ حاصل کرنے نہیں بلکہ ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، اس بات پربھی زوردیاکہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے مستقل مزاجی انتہائی ضروری ہے، جدیدٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آٹھویں اورنویں نمبرتک مضبوط بیٹنگ لائن ہونا ناگزیر ہے تاکہ ٹیم کسی بھی صورتحال میں جارحانہ انداز برقرار رکھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں